Thursday, January 13, 2011

Picture


Noor Muhammad Academy Tando Muhammad Khan Logo

Saturday, February 28, 2009

گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد


گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد سیمس کوڈ 34323 ضلع ٹنڈومحمد خان یونین کونسل ٹنڈومحمدخان 1 کے طلباء تعلیم میں مصروف عمل ہیں

Thursday, August 14, 2008

گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد

گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد
سیمس کوڈ 34323 تعلقہ اور ضلع ٹنڈومحمدخان
گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد کا قیام 1981 میں ہوا اس اسکول کا سیمس کوڈ ہ
34323
اس اسکول میں پہلی سے لے کر پانچویں تک تعلیم دی جاتی ہے جس میں سندھی اور اردو دونوں سیکشن شامل ہیں مزید چونکہ حکومت سندھ طلباء اور طالبات میں مفت درسی کتب تقسیم کرتی ہے اس میں مقامی لوگوں اور اسکول کی مینیجمنٹ کمیٹی کے تعاون سے بچوں میں مفت کاپیاں اور پنسلیں اور اسکول کے بیگ دئیے جاتے ہیں اس اسکول کے موجودہ ھیڈماسٹر عارف قریشی کے تعاون سے یہاں بچوں کو ابتدائی کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے طلباء اور طالبات کے مابین مختلف تدریسی اور غیر تدریسی سر گرمیوں کے ذریعے مقابلے منعقد کروائے جاتے ہیں
گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹنڈومحمد خان 1981 میں مرحوم عنایت اللہ قریشی کی کوششوں سے قائم ہوا مرحوم عنایت اللہ قریشی نے اپنی ذاتی عمارت اسکول کے لئے مختص کر دی جس میں آج تک طلباء تعلیم کے حصول میں محو ہیں اس اسکول میں مختلف ادوار میں مختلف استادوں نے اپنا کردار ادا کیا جس کی بناء پر آج اس اسکول کی میعاری تعلیم کو ضلعی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔




سال اگست 2007 سے اگست 2008 تک کا تعلیمی گوشوارہ


تعلمی سال اگست 2007 سے بچوں کے داخلے شروع کئے گئے اس سلسلے میں ایک ریلی بھی نکالی گئی اور طلباء کے داخلوں کے سلسلے میں والدین سے روابط کئے گئے اور جو بچے اسکول جانے سے محروم تھے ان کو اسکول میں لانے کے لئے ایک مھم شروع کی گئی جو کہ یہاں کے یونین کونسل 1 کے سپروائیزر جناب مظفر حسین بھٹی کے خصوصی تعاون سے شروع کی گئی اور علاقے کے معززین سے بھی خدمات حاصل کی گئیں جس کی بناء پر اسکول میں داخلے جو کہ پہلے صرف 56 تے بڑھ کر 125 تک پہنچ گئے اور طلباءکی میعاری تعلیم کو موثر بنانے کے لئے مزید استادوں کا تقرر کیا طلباء کےساتھ ساتھ طالبات کے داخلے بھی کئے گئے اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین جناب محمد فاروق قریشی کے تعاون سے طلباء میں مفت اسکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کی گیئں اور تعلیم کا عمل زور و شور سے شروع کر دیا گیا جس کی وقت بوقت جناب مظفر حسین بھٹی سپروائیزر نے نگرانی کی کہ کس طرح تعلیم کا سلسلہ جاری ہے اور دسمبر کے مہینے مہں ایک کمیٹی کے ذریعے اسکول میں تعلیم کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی اور کمی کوتاہیوں کی نشاندھی کی گئی اس کے بعد تعلیم کا سلسلہ پھر جاری و ساری ریا اور مئی 2008 میں سالانہ امتحان لئے گئے